مئی 16, 2021

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

امریکا : کورونا سے 38 لاکھ 58 ہزار ہلاکتیں، برطانیہ میں ریکارڈ متاثرین

نیویارک(دنیا مانیٹرنگ)کورونا کا دنیا بھر میں تیزی سے پھیلائو جاری ہے ،امریکامیں وبا سے مرنیوالوں کی تعداد3لاکھ 58ہزار تک پہنچ گئی۔دنیا کا سب سے متاثرہ ملک امریکا ہے ۔برطانیہ میں کورونا سے ریکارڈ57ہزار725نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید436افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت میں کوروناکی ویکسی نیشن آئندہ ہفتے شروع ہوگی، پہلے مرحلے میں طبی و ریسکیو اہلکاروں کو ویکسین دی جائے گی۔بھارتی حکومت نے یکم جنوری کو سویڈش کمپنی ایسٹرازینیکا اور برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔بھارتی وزیر صحت ہرش وردھا ن نے کہاہے کہ ویکسین ملک بھر کے لیے مفت ہوگی،راجستھان کے 13اضلاع میں رات کا کرفیو لگا دیاگیا۔یونان میں لاک ڈائون میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ فرانس میں نئے سال کی بڑی پارٹی پر5منتظمین گرفتار جبکہ 1200افراد کو جرمانہ کردیاگیا،برٹینی کے علاقے میں کرفیو کے باوجود ایک بڑی پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں 2500سے زائد افرادنے شرکت کی،ادھرفرانس کے مزید15علاقوں میں رات کا کرفیولگا دیاگیا۔ٹوکیومیں وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث گورنر نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکا ک میں 25اقسام کے بزنس بند کردیئے گئے ،شہر میں رات کا کرفیو لگادیاگیا۔

اشتہار