جنوری 24, 2021

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

ٹرمپ کا ویٹو مسترد، امریکی سینیٹ نے دفاعی بل منظور کرلیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کا ویٹو مسترد کرتے ہوئے 740 ارب ڈالر کا دفاعی بل دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا، ایوان نمائندگان جہاں ڈیمو کریٹس کی اکثریت ہے وہ پہلے ہی بھاری اکثریت سے یہ بل پاس کرچکاہے ۔دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر اب اس بل کو ویٹو نہیں کر سکیں گے ، ٹرمپ کو اپنی مدت صدارت کے آخری دنوں میں اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب سینیٹ نے دو تہائی سے بھی زائد اکثریت سے دفاعی بل منظور کر لیا جسے صدر نے ویٹو کردیاتھا، ٹرمپ نے کنفیڈریٹ جنرلز کے ناموں سے منسوب فوجی اڈوں کے ناموں کی تبدیلی پر اعتراض کیا تھا۔یادرہے کہ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کو ایوان میں اکثریت حاصل ہے ، سینیٹ کے 81 ارکان نے بل کی حمایت جبکہ 13 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا، ٹرمپ کی چار سالہ مدت صدارت کے دوران ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ریپبلکن ارکان نے اپنی ہی جماعت کے صدر کی مخالفت کے باوجود کوئی بل منظور کیا ہو۔

اشتہار