نومبر 26, 2020

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

کیلیفورنیا میں رات کا کرفیو نافذ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران متاثرین کی بڑھتی تعداد کو روکنے کے لیے سنیچر کی شب سے رات کے وقت کرفیو کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا کے حکام کے مطابق 21 دسمبر تک رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافد کیا گیا ہے جس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کرفیو کے تحت تمام ریستوران، بارز اور کلبز کو بند کر دیا جائے گا تاہم ریستورانوں سے ان اوقات میں کھانے پارسل لیجانے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہو گی۔

مقامی اخبار کی خبر کے مطابق مغربی ریاست میں متاثرین کی تعداد رواں برس اگست میں وبا کی پہلی لہر کے عروج سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا کے باعث یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ مئی کے بعد سے پہلی مرتبہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 12 ملین مصدقہ متاثرین ہیں جبکہ اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہے جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

جمعے کے روز امریکہ میں مزید ایک لاکھ 87 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جو کہ متاثرین کی اب تک کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔

اشتہار