مئی 16, 2021

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 86 ہزار ہو گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 94 ہزار 754 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 86 ہزار 570 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار 284 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 392 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 4لاکھ 67 ہزار 900 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 61 ہزار 790 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار 666 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 47 لاکھ 85 ہزار 29 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 927 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 74 لاکھ 3 ہزار 847 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 33 ہزار 263 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 95 ہزار 908 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 69 ہزار 16 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 60 لاکھ 52 ہزار 786 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 48 ہزار 518 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 27 ہزار 51 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 35 ہزار 778 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 64 ہزار 748 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 42 ہزار 619 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 89 ہزار 219 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اشتہار