نومبر 26, 2020

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، چوہدری منیب الحق MPA مسلم لیگ (ن)

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)حکومت الزام تراشی کی سیاست سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتی۔ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری منیب الحق ایم پی اے نے اوکاڑہ ٹاک سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم عوام کے حقوق کے لیے احتجاج کا جمہوری حق استعمال کرنے جارہی ہے ۔ سلیکٹڈ حکمرانوں کو اب مزید وقت نہیں دیا جاسکتا۔ عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ تبدیلی کا نعرہ ، مثبت نہیں بربادی کی علامت بن گیا۔ مہنگائی ، بے روزگاری پر بات کرنے کی بجائے جعلی حکمران نواز شریف کی مخالفت میں آخری حد بھی کراس کے چکے ہیں۔ عمران خان عوامی مخالفت کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ جی کا جانا ٹہھر گیا صبح گیا ہے شام۔ حکومت اب نہیں چل سکتی۔ نواز شریف نے پاکستان کی خدمت کی اور آج بھی عوام نوازشریف کے ساتھ ہے۔ جعلی مینڈیٹ والے کرپشن کرپشن کی رٹ لگا کر ملک لوٹنے میں مصروف ہیں۔

اشتہار