نومبر 26, 2020

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

کرپٹ لیڈر شپ کا سیاست میں اب کوئی کردار نہیں، رائو عادل اسلم

اوکاڑہ (رائو علی احمد سے) اپوزیشن بے شک احتجاج کا حق استعمال کرلے عوامی حمایت سے محروم کرپٹ لیڈر شپ کا سیاست میں اب کوئی کردار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سابق سٹی صدر رائو عادل اسلم نے صحافیوں سے گفتگو میںکیا۔ انہوں نے کہا کرپشن لوٹ مار اور اب انتشار کی کوشش یہ سیاست اب نہیں چل سکتی۔ عوام نے پی ٹی آئی کو 5سال کا مینڈیٹ دیا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے پہلے عمران خان کے ووٹ کو عزت دیں اور کورٹ کو بھی عزت دیں۔ لندن بیٹھ کر پاکستان میں سیاست کی خواہش اس پر اب یہی کہا جا سکتا ہے وہ دن گے جب خلیل خان فاختہ اڑیا کرتے تھے۔ ناکام لیگ الیکشن کے بعد اب عوام کو سڑکوں پر نکالنے میں بھی ناکام ہے۔

اشتہار