نومبر 26, 2020

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی اور وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت اب نہیں ملے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کے بعد بھی وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیش جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اشتہار