نومبر 26, 2020

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

بلاول بھٹوکا مریم نوازسے رابطہ، کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری کی شدید مذمت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازسے رابطہ کیا ہے اوران سے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پرشدید مذمت کی ہے۔
ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورمریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ان کے شوہرکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری پربات ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی خبرسن کرشدید صدمہ ہوا ہے، وہ اس تکلیف دہ گھڑی میں آپ کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں، یوں اس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کے بھی منافی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مریم نوازسے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت کوگرفتاری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا، انہوں نے وزیراعلٰی سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں۔

اشتہار