نومبر 26, 2020

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

حکومت پنجاب کا شہبازشریف، حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں۔

اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عطا تارڑ، شریف فیملی کے عزیز و اقارب کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔

اشتہار