ستمبر 26, 2020

پاکستان وائس

امریکہ کا مقبول ترین اردو اخبار

دنیا بھرمیں کورونا کیسز 15099660، اموات 619609 ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 99 ہزار 660 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 19 ہزار 609 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 63 ہزار 591 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 637 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 91 لاکھ 16 ہزار 460 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 44 ہزار 953 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار 569 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 19 لاکھ 97 ہزار 33 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 710 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 86 ہزار 583 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 81 ہزار 597 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 66 ہزار 532 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 677 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 28 ہزار 771 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 888 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 51 ہزار 283 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 436 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اشتہار